Wednesday January 22, 2025

نیب ٹیم حمزہ شہباز کو کیوں گرفتار کرنے گئی تھی حیران کن رپورٹ سامنے آگئی

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) نیب ٹیم کی جانب سے حمزہ شہباز کی گرفتاری کی کوشش کو لیگی کارکنوں نے ناکام بنا دیا ۔ نیب ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ اہلکاروں کو زدو کوب کرتے ہوئے جان سے مار ڈالنے کی دھمکیاں دی گئیں جس کے خلاف تھانہ ماڈل ٹائون میں مقدمہ درج کرادیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ (ن)کے مرکزی رہنما اور پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کو آج نیب نے آج صبح 10بجے

طلب کررکھا تھا تاہم وہ پیش نہیں ہوئے ۔ جس کے بعد ان کی گرفتاری کےلئے نیب ٹیم نے ماڈل ٹائون میں واقع ان کی رہائشگاہ پر چھاپہ مارا ۔ تاہم لیگی کارکنوں نے نیب ٹیم کا گھیرائو کرلیا اور انھیں حمزہ شہباز کی گرفتاری سے روک دیا۔ کارکنوں نے گاڑیوں کا گھیراؤ کر کے نعرہ بازی کی۔ نیب کی ٹیم کچھ دیر تک شہباز شریف کی رہائش گاہ کے باہر موجود رہی اور مزاحمت ہونے پر واپس چلی گئی۔

FOLLOW US