Wednesday January 22, 2025

احمد شہزاد کو گرائونڈ میں ایکٹنگ لے ڈوبی کرکٹ بورڈ نے شرمناک حرکت کرنے پر جرمانہ سنا دیا

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) قومی کرکٹر احمد شہزادکھلاڑی توجس بھی لیول کے ہیں۔ وہ ایکٹر بڑے کمال کے ہیں۔ کیچ چھوڑ کربھی ایسی حرکتیں کرتے ہیں جیسے کچھ جانتے ہیں نہیں۔ پاکستان کپ کے میچ کے دوران بھی انھوںنے ایسا ہی کیا۔ بائونڈری لائن پر کھیلے گئے ایک شاٹ پر کیچ کو پکڑتے ہوئے انھوںنےکیچ کو ڈراپ کیا جس کے بعد گیند واضح طور پر

زمین پر جا گرا تاہم انھوںنے گیندکو اپنی ٹانگوں کے درمیان پھنساکر یہ دعویٰ کیا کہ کیچ پکڑا گیا ہے تاہم امپائر کےپوچھنے پر انھوںنے یہی تاثر دیا کہ وہ دیکھ نہیں سکے اس لئے بہتر ہے کہ ٹی وی امپائر کو ریفر کر دیا جائے۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر اس منظر کی ویڈیو بھی گردش کرتی دکھائی دے رہی ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے احمد شہزاد کی اس حرکت پرانھیں سزا کے طورپر میچ فیس کا پچیس فیصد بطور جرمانہ جمع کرانے کی ہدایات دے دی ہیں۔واضح رہے کہ احمدشہزاد اس سے قبل بھی سری لنکن بلے باز کمار سنگاکارا کے شاٹ پر ایسا ہی ایک کیچ پکڑنے کا دعویٰ کر بیٹھےتھے ۔جس کے بعد ری پلے پر کیچ کا چھوٹ جانا ثابت ہونے پر نہ صرف غیر ملکی بلکہ پاکستانی شائقین کرکٹ نے انھیں شدید تنقید کا نشانہ بنایاتھا۔

FOLLOW US