Wednesday September 17, 2025

ہزاروں مشکلات کے بعد آسانیاں آ ہی گئیں پاکستانی خزانہ اربوں ڈالرز سے بھر گیا

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) آئی ایم ایف کی جانب سے قرضے کی فراہمی کے بعد قومی خزانے میں اربوں ڈالرز کا اضافہ ہو گیا۔ملک کے موجودہ زرمبادلہ ذخائر 17ارب ڈالر جبکہ اسٹیٹ بینک کے ذخائر 10ارب ڈالر کی حد پھلانگ گئے۔ زرمبادلہ ذخائر میں اضافے سے حکومت پر بیرونی ادائیگیوں کا دباو کافی حد تک کم ہو گیا ہے۔ اس حوالے سے ماہرین اقتصادیات کا کہنا ہے

کہ اب حکومت کی ایک واضح سمت نظر آ رہی ہے۔ گزشتہ کئی روز سے ملک کے زرمبادلہ ذخائر میں کمی نہیں ہوئی، بلکہ اضافہ ہو رہا ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ ملک کے جاری کھاتوں کا خسارہ تیزی سے کم ہو رہا ہے۔ یہ ملکی معیشت کیلئے ایک بہترین خبر ہے۔ اس باعث آنے والے دنوں میں معیشت سے متعلق معاملات میں بہتری دیکھنے کو ملے گی۔