Wednesday September 17, 2025

پڑھتا جا شرماتا جا ایل پی جی کی فی کلو قیمت بڑھا کر کتنی ہو گئی پاکستانی بڑا جھٹکا برداشت کرنےکےلئے تیار ہو جائیں

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک ) تحریک انصاف کی حکومت کے حالیہ اقدامات سے ملک میں مہنگائی کا ایسا طوفان آگیا ہے کہ ہرآدمی نے اپنےکانوں کو ہاتھ لگا لیے۔ بجلی ہو ، پٹرول ہو، گیس ہو یا کوئی بھی ضرورت زندگی ، ہرشے کی قیمت بلندی کی نئی حدوں کو چھوتی چلی جاتی ہیں ، اب ایل پی جی کے نرخوں میں بھی ہوشربا اضافہ کر دیا گیا ہے۔ مہنگائی کے ستائے عوام کیلئے ایک اور بری خبر، عوام پر پٹرول کے بعد ایل پی جی بم گرا دیا گیا۔ ایل پی جی 3 روپے فی کلو مہنگی کر

دی گئی۔ ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 41 روپے مہنگا کر دیا گیا ہے۔ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ایل پی جی مہنگی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ اوگرا کے نوٹیفیکیشن کے مطابق ایل پی جی کی نئی قیمت 133 روپے فی کلو جبکہ ایل پی جی کے 11.8 کلو سلنڈر کی نئی قیمت 1564 روپے مقرر کر دی گئی ہے۔