Friday November 7, 2025

پانچواں ون ڈے ، عابد علی سے متعلق بری خبر آگئی

دبئی(نیوز ڈیسک ) قومی ٹیم کے اوپنر عابد علی زخمی ہونے سے بال بال بچ گئے۔ پانچویں ون ڈے کے دوران عابد علی شان مارش کا کیچ لیتے ہوئے کندھے کے بل گرنے کے باعث شدید تکلیف کا شکار نظر آئے اور گراؤنڈ سے باہر چلے گئے تاہم فزیو کے چیک اپ کے بعد انہیں بیٹنگ کے لیے کلیئر قرار دیدیا گیا ۔یاد رہے کہ پانچ ون ڈے میچز کی سیریز کے آخری

مقابلے میں عالمی چیمپئن آسٹریلیا نے پاکستان کو جیت کے لیے 328رنز کا ہدف دے دیا ہے ۔پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف پانچویں اور آخری ایک روزہ میچ میں ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ۔ایرون فنچ اور عثمان خواجہ نے ٹیم کو 134 رنز کا عمدہ آغاز فراہم کیا، اس دوران فنچ نے اپنی21ویں اور عثمان خواجہ 10ویں نصف سنچریاں مکمل کیں تاہم ایرون فنچ 53 رنز بنانے کے بعد عثمان شنواری کا شکار بن گئے،عثمان خواجہ نروس نائنٹیز کا شکار ہوئے اور98رنز بنا کر عثمان شنواری کی دوسری وکٹ بنے،شان مارش اور گلین میکسویل نے تیسری وکٹ کے لیے 60رنز جوڑے اور اس دوران مارش نے اپنی15ویں نصف سنچری مکمل کی جس کے بعد وہ جنید خان کی گیند پر عابد علی کے شاندار کیچ کی بدولت60رنز بنا کر پوویلین لوٹے،گلین میکسویل نے بھی اپنی19ویں نصف سنچری سکور کی جب کہ مارکس سٹوئنس صرف4رنز بنا کر شنواری کا تیسرا شکار بنے،میکسویل70رنز کی شاندار باری کھیلنے کے بعد جنید خان کے ہاتھوں بولڈ ہوئے جنہوں نے ایلکس کیری کو صفر کی خفت سے دوچار کیا،ہینڈسکومب 8رنز بنا کر شنواری کی چوتھی وکٹ بنے،سیریز میں وائٹ واش

سے بچنے کے لیے گرین شرٹس کو آج کا میچ لازمی جیتنا ہوگا، پانچ ایک روزہ میچز کی سیریز میں آسٹریلیا کو 0-4 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔ آج کے میچ میں بھی شعیب ملک ٹیم کو دستیاب نہیں ہیں اور ان کی غیر موجودگی میں عماد وسیم ٹیم کی قیادت کر رہے ہیں جب کہ محمد حسنین کی جگہ محمد عباس کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔آسٹریلوی ٹیم میں بھی ایک تبدیلی کی گئی، نیتھن کوٹر نائل کی جگہ جیسن بہرنڈوف کو موقع دیا گیا ہے۔قومی ٹیم شان مسعود، عابد علی، حارث سہیل، سعد علی، عمر اکمل، کپتان عماد وسیم، محمد رضوان، یاسر شاہ، عثمان شنواری، جنید خان اور محمد عباس پر مشتمل ہے۔ایرون فنچ کی قیادت میں آسٹریلوی ٹیم عثمان خواجہ، شان مارش، پیٹر ہینڈسکوب، گلین میکسویل، مارکس سٹوئنس، ایلکس کیری، نیتھن لیون، ایڈم زامپا، کین رچرڈسن اور جیسن بہرنڈوف پر مشتمل ہے۔