اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان چین کا ہی نہیں ہمارا بھی دوست ہے ، روس نے پاکستان کیلئے ایسا شاندار اعلان کر دیا کہ سن کر ہمارے سارے دشمنوں کی آنکھیں باہر آجائیں گی ۔۔۔سینئر نائب صدر فیروز پور بور ڈلاہورو پاکستان سٹون ڈویلپمنٹ کمپنی کے بور ڈ آف ڈائریکٹرز کے رکن خادم حسین نے روس کی تیل اور گیس کے شعبے میں کام کرنے والی کمپنی گیزپروم کی پاکستان میں پائپ لائنوں کی تعمیر اور تیل ذخیرہ کرنے کے منصوبوں میں دس ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کو
خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ روسی کمپنی کی تیل و گیس کے شعبے میں سرمایہ کاری سے توانائی بحران کے خاتمہ میں مدد ملے گی ۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے فیروز پور بورڈ کے تاجروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔خادم حسین نے کہا کہ روسی کمپنی کے ساتھ ایک معاہدہ پہلے ہی طے پاچکا ہے اور روسی کمپنی کراچی لاہور پائپ لائن کی تعمیر کے ساتھ ساتھ پاکستان میں تیل و گیس کی تلاش کے شعبوں میں بھی سرمایہ کاری کرے گی۔ چین پاکستان اقتصادی راہداری کی وجہ سے پاکستان اس وقت انرجی کوریڈور پیش کررہا ہے پاکستان اور روس کے درمیان توانائی کے شعبے میں تعاون اور علاقائی رابطے کا فروغ بہت اہم ہے اور روسی کمپنی اور پاکستان کے درمیان ہونے والا معاہدہ توانائی کی راہداری کے حوالے سے اہم منصوبہ ثابت ہوگا اور اس سے پاکستان میں توانائی کی صورتحال میں نمایاں بہتر ی آئے گی ۔