دبئی: شعیب ملک کی آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز کے پانچویں اور آخری میچ میں شرکت بھی مشکوک ہے۔ٹیم ذرائع کے مطابق آل راؤنڈر کی پسلیوں میں تکلیف ابھی تک برقرار ہے، فزیو اس وقت ہوٹل میں ان کی انجری کا جائزہ لے رہے ہیں، ٹیم سیریز کے چاروں میچز ہار چکی اور ورلڈکپ قریب ہے ایسے میں انھیں اتوار کو ہونے والے پانچویں
ون ڈے میں بھی آرام کرایا جاسکتا ہے مگر ابھی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا۔یاد رہے کہ پسلیوں پر رگڑ لگ جانے کے بعد زخم کی علامت برقرار رہنے پر شعیب ملک کو چوتھے ون ڈے کے لیے میدان میں اتارنے سے گریز کرتے ہوئے ٹیم کی قیادت عماد وسیم کے سپرد کی گئی تھی۔