Wednesday November 27, 2024

بھارت کا شرمناک بدلہ،بھارتی جیل میں قید ایک اور پاکستانی کوانتہائی خوفناک انداز میں قتل کر دیا گیا

نئی دہلی(: بھارتی جیل میں قید ایک اور پاکستانی کو قتل کر دیا گیا۔پاکستانی ماہی گیر نورالامین کو سمندری حدود کی خلاف ورزی پر بھارت نے گرفتار کیا تھا لیکن2017 میں سزا پوری ہونے کے باوجود پاکستانی ماہی گیر کو رہا نہیں کیا گیا۔نورالامین 4 بچوں کے والد اور گھر کے واحد سربرارہ تھے۔ پاکستانی ماہی گیر نورالامین کی بیٹی کا کہنا ہے کہ 18 دن قبل یہ افسوسناک خبر آئی کہ والد قید کے دوران انتقال کر گئے ہیں۔

نورالامین کے اہل خانہ نے حکومت سے میت کی حوالگی کی کوششیں تیز کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔پاکستان فشر فورک فورم کے مطابق بھارتی جیلوں میں 150پاکستانی ماہی گیر قید ہیں، تین ماہی گیر 20 سال سے قید ہیں جبکہ ایک ماہی گیر امیر حمزہ کینسر کا مریض ہے۔ماہی گیر تنظیمیں کہتی ہیں کہ نورالامین کو ممکنہ طور پر بھارتی جیل میں تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔نورالامین اس سے قبل بھی 2010 میں بھارتی فورسز کے ہاتھوں گرفتار ہو چکے ہیں، اس وقت 6 ماہ کی قید کے بعد انہیں جذبہ خیر سگالی کے تحت رہا کر دیا کیا گیا تھا۔بھارت نے جیل میں قتل ہونے والے شاکر اللہ کا دل اور دماغ بھی نکال لیا

FOLLOW US