لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) برطانوی دارالحکومت لندن میں چاقو سے حملہ کرنے کے دو مختلف واقعات میںجانی نقصان کی اطلاعات موصول ہورہی ہیں۔ پولیس کیمطابق واقعہ گزشتہ روز رات ایک 20 سالہ نوجوان کو چاقو کے حملے سے زخمی کیا گیا تھا جو اسپتال میں دم توڑ گیا۔مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکے کو جائے حادثہ پر ابتدائی طبی امداد دی گئی تھی تاہم وہ جاںبر نہیں ہوسکا، ترجمان پولیس نے کہا ہے کہ مسجد کے
اطراف میں سرچ آپریشن کیا جارہا ہے۔ لندن کی سینٹرل مسجد کے اطراف رات بھر ناکہ بندی رکھی جائے گی۔میٹروپولیٹن پولیس نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں لکھا ہے کہ مذکورہ واقعہ دہشت گردی کا نہیں ہے، ملزم کی تلاش جاری ہے۔ میٹرو پولیٹن پولیس کے مطابق مارک ہاؤس روڈ پر بھی ایک 17 سالہ لڑکے کو چاقو کے حملے سے زخمی کیا گیاہے تاہم اسکی کی زندگی خطرے سے باہر ہے