Friday November 7, 2025

اپنا پہلا ہی میچ کھیلنے والے پاکستانی بلے باز کی شاندار سنچری

دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں اپناپہلا ہی میچ کھیلنے والے بلےباز عابد علی نے سنچری بنا ڈالی ہے۔ پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز کے چوتھے میچ میں آسٹریلیا کی جانب سے دیئے گئے 278 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے۔دبئی میں کھیلے جا رہے چوتھے ون ڈے میں پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز شان مسعود اور عابد علی نے کیا لیکن شان مسعود پہلے ہی اوور

میں بغیر کوئی رن بنائے بولڈ ہو گئے۔پاکستان کو دوسرا نقصان حارث سہیل کی صورت میں ہوا جو 25 رنز بنا کر ناتھن لیون کی گیند پر گلین میکسویل کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔دو کھلاڑیوں کے جلد آؤٹ ہونے کے بعد اپنا پہلا میچ کھیلنے والے نوجوان بلے باز عابد علی نے وکٹ کیپر محمد رضوان کے ہمراہ ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے ٹیم کا اسکور آگے بڑھایا۔عابد علی نے اپنے ون ڈے کیرئیر کے پہلے ہی میچ میں 8 چوکوں کی مدد سے شاندار سنچری اسکور کی۔