ڈی آئی خان (مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان کا اہم ترین شہر زوردار دھماکے سے لرز اٹھا ۔۔ ریسکیو اور امدادی ٹیمیں روانہ ۔۔۔ ڈی آئی خان میں پاسپورٹ دفتر کے سامنے زور دار دھماکہ، پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا، ریسکیو ٹیمیں بھی طلب کر لی گئیں۔ تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخواہ کے شہر ڈی آئی خان سے تشویش ناک خبر موصول ہوئی ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈی آئی خان
شہر میں زور دار دھماکہ ہوا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ دھماکہ ڈی آئی خان شہر میں واقع پاسپورٹ دفتر کے سامنے ہوا ہے۔ دھماکے کے فوری بعد پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔ جبکہ ریسکیو ٹیموں کو بھی طلب کیا گیا ہے۔ دھماکے کی وجہ جاننے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ جبکہ دھماکے کے باعث کسی جانی یا مالی نقصان سے متعلق فی الحال تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔