دوبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کے خلاف سیریز کے چوتھے میچ میں آسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میںسات وکٹوں پر 277 رنز بنائے۔ اس طرح پاکستان کو میچ جیتنے کےلئے 278 رنز کا ہدف مل گیا ہے۔ پاکستانی کپتان شعیب ملک نے ٹاس جیت کر پہلے بائولنگ کا فیصلہ کیا۔ آسٹریلوی بلے بازوں نے ایک بار پھر بھرپور فارم کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستانی بالروں کی جم کر پٹائی کی۔اوپنروںنے
آسٹریلیا کو 56رنز کا آغاز فراہم کیا ۔کپتان فنچ 39رنز بنا كکرآئوٹ ہو گئے۔ عثمان خواجہ نے نصف سنچری مکمل کی اور وہ 62رنز بنانے میں کامیاب رہے۔ تاہم گلین میکس ویل ٹاپ سکورر رہے۔ انھوںنے 98رنز کی باری کھیلی۔ وہ سنچری مکمل کرنےکی کوشش میں آخری اوور میں رن آئوٹ ہو گئے۔ کارے نے بھی 55رنز بنائے۔ پاکستان کی جانب سے محمد حسنین ، عماد وسیم او ر یاسر شاہ نے دو دووکٹیں لیں۔









