نئی دہلی(آئی این پی) سابق انگلش کپتان کیون پیٹرسن بھارت کے سنیل گاوسکر کے قد کا مذاق اڑانے لگے۔کیون پیٹرسن نے ٹویٹر پر ایک تصویر شیئر کی جس میں سابق بھارتی کپتان سنیل گاوسکر ان کے برابر آنے کے لیے ایک اکس پر کھڑے تھے، دونوں دراصل آئی پی ایل کمنٹری ٹیم کا حصہ اور دہلی و چنئی کے درمیان میچ کے موقع پر بھی ایک دوسرے پر دلچسپ جملے کستے رہے۔









