ابوظہبی (ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان شعیب ملک کے متنازعہ بیان پر تنقید کے بعد ہیڈ کوچ مکی آرتھر بھی جملوں کی گولہ باری کر رہے ہیں جن کا کہنا ہے کہ ہم ہر میچ جیتنے کیلئے کھیلتے ہیں۔تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا کیخلاف تیسرے ون ڈے انٹرنیشنل سے پہلے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم جب بھی پاکستان کیلئے
کھیلتے ہیں، جیتنے کیلئے کھیلتے ہیں۔ آپ ڈریسنگ روم میں موجود ہونے والے لڑکوں سے پوچھ سکتے ہیں کہ ہارنے کے معاملے میں بہت ہی برا شخص ہوں، ہمیں ہار سے نفرت ہے۔ ہم ایک ایسی قابل فخر عوام کی نمائندگی کر رہے ہیں جو کرکٹ سے جنون کی حد تک پیار کرتی ہے اور ہم کبھی نہیں ہارنا چاہتے۔ ہم نئے لڑکوں کو آزما ضرور رہے ہیں مگر اس کیلئے جیت کی خواہش اور شدت کی قربانی نہیں دے سکتے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم اس سیریز کو مواقعوں کی سیریز اس لئے قرار دے رہے ہیں کیونکہ ہم ایسے نوجوان کھلاڑیوں کو تیار کرنا چاہتے ہیں جو اس وقت ٹیم کے کام آ سکیں جب سینئر اور اہم کھلاڑی کسی بھی وجہ سے دستیاب نہ ہوں یا پھر کارکردگی نہ دکھا پا رہے ہوں۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم اس سیریز کو مواقعوں کی سیریز اس لئے قرار دے رہے ہیں کیونکہ ہم ایسے نوجوان کھلاڑیوں کو تیار کرنا چاہتے ہیں جو اس وقت ٹیم کے کام آ سکیں جب سینئر اور اہم کھلاڑی کسی بھی وجہ سے دستیاب نہ ہوں یا پھر کارکردگی نہ دکھا پا رہے ہوں۔ آسٹریلیا کیخلاف تیسرے ون ڈے انٹرنیشنل سے پہلے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم جب بھی
پاکستان کیلئے کھیلتے ہیں، جیتنے کیلئے کھیلتے ہیں۔ آپ ڈریسنگ روم میں موجود ہونے والے لڑکوں سے پوچھ سکتے ہیں کہ ہارنے کے معاملے میں بہت ہی برا شخص ہوں، ہمیں ہار سے نفرت ہے۔ ہم ایک ایسی قابل فخر عوام کی نمائندگی کر رہے ہیں جو کرکٹ سے جنون کی حد تک پیار کرتی ہے اور ہم کبھی نہیں ہارنا چاہتے۔ ہم نئے لڑکوں کو آزما ضرور رہے ہیں مگر اس کیلئے جیت کی خواہش اور شدت کی قربانی نہیں دے سکتے۔









