قازقستان (نیوز ڈیسک ) قازقستان کے شمال مغربی علاقے میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا ہے جس کے نتیجے میں 13 حاضر سروس فوجی اہلکار جاں بحق ہو گئے ہیں،میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ آج قازقستان میں ہیلی کاپٹر گرنے کا واقعہ پیش آیا ہے جس میں بھاری جانی نقصان ہوا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ہیلی کاپٹر گرنے سے فوج کے حاضر سروس 13 اہلکار جاں بحق ہو گئے ہیں۔قازقستان کے صدر نے حادثے کی تحقیقات کےاحکامات بھی جاری کر دئیے ہیں۔اس حوالے سے مزید تفصیلات تاحال سامنے نہیں آ سکی ہیں۔
