Saturday September 13, 2025

ہزاروں مسافروں سے بھری خوشحال ایکسپریس بم کے نشانے پر

راجن پور (مانیٹرنگ ڈیسک) دہشتگردوں کی جانب سے ہزاروں مسافروں سے بھری ہوئی خوشحال ایکسپریس کو بم سے اڑانے کی کوشش کی گئی۔ سیکورٹی اداروںنے حرکت میں آکردہشتگردی کا بہت بڑا واقعہ ہونے سے بچا لیا۔ تاہم ملزمان بھاگ نکلنے میں کامیاب ہو گئے۔ میڈیا کی رپورٹس کے مطابق راجن پور میں کراچی سے پشاور جانے والی خوشحال خان خٹک ایکسپریس کو بم سے اڑانے کی کوشش ناکام بنا دی گئی ہے

، تاہم ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔پولیس حکام نے بتایا ہے کہ دو نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے کوٹ مٹھن سے گزرنے والے ریلوے ٹریک پر بم نصب کرنے کے لئے 3 فٹ گڑھا کھود رکھا تھا اور وہ کراچی سے پشاور جانے والی خوشحال خان خٹک ایکسپریس کو نشانہ بنانا چاہتے تھے۔پیٹرولنگ پر موجود پولیس اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنا دیا، تاہم پولیس اہلکاروں کے پہنچنے پر ملزمان فرار ہوگئے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کا تعلق کالعدم بی آر اے گروپ سے بتایا جارہا ہے اور گزشتہ دنوں اسی گروپ کی جانب سے ٹرین پر فائرنگ بھی کی گئی تھی۔ واقعے کے بعد علاقے میں سیکیورٹی الرٹ کرکے سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا۔