Saturday September 13, 2025

بلاول نے ہمیں کہا تھا ریلی میں آئو هہر ایک کو 2000روپے ملیں گے

سکھر (مانیٹرنگ ڈیسک) چئیرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ریلی میں شرکت کےلئےجانے والی خواتین نے پارٹی انتظامیہ کی جانب سے ریلی میں شرکت کے عوض دی جانے والی رقم کے معاملے پر بد عہدی پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا ہے۔ پارٹی خواتین کا کہنا ہے کہ انھیں دو دو ہزار روپے کی رقم دینے کا وعدہ کرکے صرف دو دو سو روپے دے کر ٹرخا دیا گیا ہے۔ مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں خواتین کو یہ گلہ اور رونا دھونا کرتے ہوئے سنا جا سکتا ہے کہ انھیںپارٹی کی ریلی میں شریک ہونےکےلئے فی کس دو دو ہزار روپے دینے کی پیشکش ہوئی۔ تاہم ریلی ختم ہوتے ہی انھیں دو دو سو روپے دے کر چلتا کیا گیا۔