Saturday September 13, 2025

ایک 16سالہ لڑکی پٹرول پمپ کے باتھ روم کے باہر اپنی باری کا انتظار کررہی تھی

بینکاک (آئی ا ین پی ) بینکاک میں پیٹرول پمپ کے باتھ روم میں 16 سالہ لڑکی سے ریپ کی کوشش کرنے والے 29 سالہ شخص کو گرفتار کرلیا گیا۔ تھائی میڈیا کے مطابق مقامی پولیس کے انسپکٹر لیفٹننٹ کرنل سونگ پول تھونگ ٹیب نے کہا کہ ضلع چون بری پھان تھونگ میں ایک 29 سالہ شخص کو گرفتار کیا گیا جو رات گئے ایک 16 سالہ لڑکی کا پیٹرول اسٹیشن کے باتھ روم میں مبینہ طور پر ریپ کرنے کی کوشش کر رہا تھا

۔ملزم وسانو انتائی پر ابتدائی طور پر 15 سال کی عمر سے بڑے فرد کے ساتھ نامناسب رویے اور ریپ کی کوشش کرنے کا الزام لگایا گیا۔واضح رہے کہ لڑکی اپنے والدین کے ساتھ سفر کر رہی تھی کہ پیٹرول اسٹیشن پر باتھ روم کے لیے گاڑی روکی تھی۔پیٹرول پمپ پر خواتین کے ٹوائلٹ کے 3 حصے تھے، جہاں لڑکی اپنی باری کا انتظار کر رہی تھی کہ جب اچانک اس کے منہ پر ہاتھ رکھ کر وسانو نے مبینہ طور پر اسے ایک حصے میں دکھیل دیا۔تاہم لڑکی نے مزاحمت کی اور شور مچایا، جس کی آواز اس کی 48 سالہ والدہ نے سنی اور وہ فوری طور پر مدد کے لیے پہنچیں۔بعد ازاں وسانو کی جانب سے مبینہ طور پر اس بات کو تسلیم کیا گیا کہ اس نے زبردستی کی کوشش کی لیکن وہ اس بات پر زور دیتا رہا کہ اس کی جانب سے اس طرح کا کوئی بھی عمل پہلی دفعہ کیا گیا تھا۔