لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)ڈالر کی قیمت کو پر لگ گئے ہیں ۔ روپے کو پچھاڑتے ہوئے امریکی کرنسی کی قیمت نئی بلندیوں پر پہنچ گئی۔ رواں کاروباری ہفتے کے پہلے روز ڈالر کی انٹر بنک کی قیمت میں ایک روپے کا اضافہ کر دیا گیا ہے۔ اس اضافے کے ساتھ ڈالر کی انٹر بنک قیمت 139 روپے 20 پیسے سے بڑھ کر 140 روپے 20 پیسے ہو گی ہے۔جس کا اثر اوپن مارکیٹ میں ہی پرا ہے اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر
کی قیمت خرید140 روپے 50 پیسے اور قیمت فروخت 141 روپے 50 پیسے کی سطح پر دیکھنے میں آئی ہے۔ ڈالر کی قیمت میں اس اضافے کے باعث ملک میں مہنگائی کا خوفناک اور نیا طوفان آنے کا خدشہ ہے۔ ذرائع کے مطابق ڈالر کی قدر میں اضافہ قرضے کے حصول کیلئے آئی ایم ایف کو راضی کرنے کی ایک کوشش ہے۔