لاہور(آئی این پی ) پاکستان مسلم لیگ (ن)کی رہنما مریم نواز کی شکایت پر ٹوئٹر نے وزیراعلی پنجاب کے ترجمان ڈاکٹر شہباز گل کا اکا ؤنٹ معطل کردیا۔ ڈاکٹر شہباز گل نے اپنا ٹوئٹر اکانٹ معطل ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ان کا اکانٹ جزوی طور پر معطل کیا گیا۔شہباز گل نے دعوی کیا ہے کہ ان کا ٹوئٹر اکا ؤ نٹ مریم نواز کی شکایت پر معطل کیا گیا۔انہوں نے مزید کہا کہ ٹوئٹر انتظامیہ کو بتادیا ہے کہ نوازشریف قیدی ہیں، ان کی معلومات دینا میری ذمہ داری ہے، مریم نواز نے شکایت کی ہے کہ نوازشریف کی صحت کی معلومات شیئر کی جارہی ہیں۔