Thursday January 23, 2025

محمد عامر کی ٹیم سے چھٹی ۔۔۔۔ سا بق کپتان نے نئے با ئو لر بارے بھی بتا دیا

کراچی(نیوز ڈیسک ) سابق قومی کپتان اور اپنے دور کے بہترین وکٹ کیپر راشد لطیف کا کہنا ہے کہ ملک میں محمد عامر کے متبادل بہترین باؤلرز کی کوئی کمی نہیں جن کو قومی ٹیم میں منتخب ہی نہیں کرنا چاہئے تھا۔انہوں نے بائیں ہاتھ کے پیسر پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ اب پہلے جیسے قاتلانہ باؤلر نہیں رہے اور ان کی حالیہ کارکردگی معیار سے کہیں کمتر

ہے جس کی وجہ سے وہ چیمپئنز ٹرافی2017ءکے بعد اپنی بہترین فارم میں نظر نہیں آسکے۔راشد لطیف کا کہنا تھا کہ 26 سالہ فاسٹ باؤلر کی بال سوئنگ کرنے کی اہلیت ناپید ہو چکی جو ان کے انٹرنیشنل کرکٹ میں زوال کی سب سے بڑی وجہ بھی ہے لہٰذا انہیں جنوبی افریقہ کے دورے پر ٹیم میں منتخب ہی نہیں کرنا چاہئے تھا جہاں وہ بطور باؤلر بری طرح فلاپ ہو گئے۔سابق کپتان کا کہنا تھا کہ ملک میں لاتعداد ایسے نوجوان فاسٹ باؤلر موجود ہیں جو جدوجہد میں مبتلا محمد عامر کا بہترین متبادل ثابت ہو سکتے ہیں اور اگر بائیں ہاتھ کے پیسر نے جلد ہی ڈومیسٹک کرکٹ میں محنت کرکے اپنی کارکردگی بہتر بنانے کی کوشش نہ کی تو ان کی گیندوں سے سوئنگ کے بعد رفتار بھی ختم ہو جائے گی۔انہوں نے مشورہ دیا کہ نوجوان پیسر کو نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں جا کر اپنے پیس اور سوئنگ پر کام کرنا چاہئے کیونکہ انہیں اس کی اشد ضرورت ہے اور اگر وہ اس بارے میں غور نہیں کرتے تو پھر پاکستان میں ایسے باؤلرز کی کمی نہیں جو ان کی جگہ باآسانی سنبھال سکتے ہیں۔

FOLLOW US