Monday January 20, 2025

وزیراعظم عمران خان کا مہا تیر محمد کو وطن روانگی سے قبل شاندار تحفہ

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم عمران خان کا مہا تیر محمد کو وطن روانگی سے قبل شاندار تحفہ، ایسی کیا چیز تھی کہ پاکستانی ششدر رہ گئے ؟ جانیں ۔۔۔ ملائیشیا وزیراعظم تین روزہ دورہپاکستان کے بعد وطن واپس روانہ ہو گئے ہیں۔وزیراعظم عمران خان نے ڈاکٹر مہا تیر محمد کو رخصت کیا۔ملائیشین وزیراعظم نے وطن واپس جانے سے پہلے جے ایف 17 تھنڈر طیارے کا معائنہ بھی کیا۔مہا تیر محمد کو جے ایف 17 تھنڈر طیارے سے متعلق بریفنگ دی گئی

۔اس موقع پر مہا تیر محمد نے پاک فضائیہ کی خصوصی جیکٹ زین تن کر رکھی تھی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے مہا تیر محمد کو تحفہ بھی پیش کیا ہے۔وزیراعظم عمران خان کی طرف سے ملائیشین وزیراعظم کو دورے کی فوٹو البم دی گئی۔وزیراعظم عمران خان نے ڈاکٹر مہا تیر محمد کو البم ان کی روانگی سے قبل دی۔ملائیشین وزیراعظم تین روزہ دورے پر پاکستان تھے جو کہ آج مکمل ہو گیا ہے۔ مہا تیر محمد کے دورہ پاکستان پر مختلف یاداشتوں پر دستخط کیے گئے۔ گذشتہ روز صدرمملکت عارف علوی نے ملائیشیا کے وزیراعظم مہا تیر محمد کو نشان پاکستان عطاء کیا ۔ ملائیشین وزیراعظم کے اعزاز میںایوان صدر میں ہونے والی تقریب میں وزیراعظم عمران خان تینوں مسلح افواج کے سربراہان وفاقی وزراء اور دیگر اعلیٰ سیاسی اور عسکری حکام نے شرکت کی اس موقع پر صدر مملکت نے مہاتیر محمد کو نشان پاکستان سے نوازا۔ یے۔ ملائیشیا کے وزیراعظم ڈاکٹر مہاتیرمحمد نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ یوم پاکستان پر مدعو کرنے پر حکومت پاکستان کا شکر گزار ہوں۔ ڈاکٹر مہاتیر محمد نے کہاکہ پاکستان کیساتھ ہمارے برادرانہ اور دوستانہ تعلقات کئی دہائیوں پر محیط ہیں۔انہوںن ے کہا کہ صنعتی انقلاب سے طرز زندگی میں تبدیلی آتی ہے۔انہوں نے کہاکہ عصر حاضر کے تقاضے پورے کرنے کیلئے جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کیساتھ تمام شعبوں میں تعاون کو فروغ دینا چاہتے ہیں۔

FOLLOW US