Wednesday November 27, 2024

پاکستان کا سمجھوتہ ایکسپریس دھماکے کا معاملہ عالمی عدالت میں اٹھانے کااعلان

اسلام آباد(آئی این پی)سینیٹ کی قائمہ کمیٹی داخلہ کے اجلاس میں سینیٹر رحمان ملک نے کہا ہے کہ سمجھوتا ایکسپریس کا دھماکہ ہونے کے بعد مسلمانوں کو پکڑنا شروع کیا گیا، حکومت کو خط لکھ کر سمجھوتا ایکسپریس کا معاملہ عالمی عدالت میں اٹھائیں گے کیونکہ یہ سب راءاور آر ایس ایس ایس نے مل کر کیا اور جو گواہ تھے ان کو سر میں گولیاں ماری گئیں۔

جمعہ کو سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کا اجلاس سینیٹر رحمان ملک کی زیرصدارت پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوا۔اجلاس کی ابتداء میں سینیٹر رحمان ملک کی ہمشیرہ کی ایصال ثواب کیلئے دعا کی گئی اور ان سے اظہار تعزیت کی گئی،سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے نیوز ی لینڈ مساجد پر دہشتگردانہ حملے کی بھرپور مزمت کی،سینیٹر رحمان ملک نے اجلاس میں جمات الدعوہ کے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ بحثیت وزیر داخلہ جماعت دعوہ اور دوسرے تنظیموں کے خلاف اقدامات کئے تھے تاہم جماعت دعوہ کے متعلق بھارت نے ہمیشہ کمزور شواہد دئیے ہیں۔ بھارت ہمیشہ پاکستان کیخلاف فقط پروپیگنڈہ کر رہا ہے ،،کالعدم تنظیموں کیخلاف کاروائی کاسمیٹک نہیں ہونا چاہئے،رحمان ملک نے یہ بھی کہا کہ سمجھوتہ ایکسپریس بھارتی ایجنسی راءاور آر ایس ایس نے ملکر کیا تھا۔ ڈی آئی جی کراکرے نے سانحہ سمجھوتہ ایکسپریس پر رپورٹ میں راء کو ملوث قرار دیا تھا۔ جب ڈی آئی جی کراکرے بھارتی سپریم کورٹ میں رپورٹ جمع کر رہا تھا تو راءنے قتل کیا۔ سمجھوتا ایکسپریس کا دھماکہ ہونے کے بعد مسلمانوں کو پکڑنا شروع کر دیا گیا،یہ سب معاملہ وہاں کی را اور آر ایس ایس کے لوگوں نے مل کر کیا اور اس میں جو گواہ تھے ان لوگوں کو سر میں گولیاں ماری گئیں۔رحمان ملک نے کہا کہ ہم حکومت کو خط لکھ کر سمجھوتا ایکسپریس کا معاملہ عالمی عدالت میں اٹھانے کا کہیں گے،رحمان ملک نے یہ بھی کہا کہ اس وقت آر ایس ایس داعش کے ساتھ مل کر کشمیر میں کاروائیاں کر رہے ہیں، حکومتوں کو اس حوالے سے جو جو کرنا چاہیے تھا وہ نہیں کیا گیا بعد میں ہم لوگوں کو آواز اٹھانے کی بات کرتے ہیں،مودی یہ سب کچھ اپنے الیکشن میں کامیابی کیلیے کر رہا ہے۔ جب تک بھارت میں الیکشن ہیں ہمیں محتاط رہنا ہوگا،،کمیٹی اجلاس میں ڈی جی پاسپورٹ کی قائمہ کمیٹی میں عدم شرکت پر چیئرمین کمیٹی نے برہمی کا اظہار کیا جبکہ قائمہ کمیٹی کی جانب سے ڈی

جی پاسپورٹ کے رویے پر شدید احتجاج کیا گیا،، رحمان ملک نے کہا کہ چار بار بلایا ہے،ڈج جی پاسپورٹ نہیں ایا،ڈی جی پاسپورٹ افسر بن کر خود کو پارلیمان سے بڑا سمجھتا ہے، اسے اندازہ نہیں میرے پاس پاور ہے میں ایکشن لے سکتا ہوں،اگر اگلی بار کمیٹی میں حاضر نا ہوئے تو انہی۔ گرفتار کرواو ¿ں گا اور تحریک استحقاق لاو ¿نگا اور اس کے خلاف کارروائی کرونگا،آخری وارننگ دے رہا ہوں،اگلی بار نا آیا تو کارروائی کے لیے تیار رہے

FOLLOW US