Wednesday November 27, 2024

شادی ہالز میں پر وگرام کر نے کے خواہشمند افرادکیلئے بڑی خبر ہال بک کر وانے سے پہلے یہ خبر ضرور پڑھ لینا

کراچی میں شادی کی تقریبات رات 11 بجے ختم کرنے کا ہدایت نامہ جاری کردیا گیا، 11 بجے کے بعد بھی کھلے رہنے والے ہالز کیخلاف کارروائی کی جائے گی۔اس حوالے سے کمشنر کراچی افتخارشالوانی کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں ڈپٹی کمشنرز، پولیس اور بلدیاتی افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پابندی پر سختی سے عمل کرایا

جائے گا، پابندی کی خلاف ورزی پر کارروائی ہوگی، رات 11 بجے کے بعد بھی کھلے رہنے والے شادی ہالز کے خلاف مہم دو ہفتے بعد شروع کی جائے گی۔یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ تمام متعلقہ اداروں کو مہم میں شامل کیا جائے گا، شادی ہالز مالکان فیصلے پر عملدرآمد کرانے کے پابند ہوں گے اور پابندی کی خلاف ورزی پر شادی ہالز کو سیل کردیا جائے گا۔اجلاس میں تقریبات کی وجہ سے پیدا ہونے والا ٹریفک کا دباؤ دور کر نے کیلئے اقدامات پر بھی غور کیا گیا اور فیصلہ کیا گیا کہ ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کیلئے خصوصی اقدامات کیے جائیں گے۔مہم کی تفصیلات کو حتمی شکل دینے کیلئے آئندہ ہفتے پھر اجلاس ہوگا۔ خیال رہے کہ شہر قائد میں فی الحال شادی ہالز مالکان رات 12 بجے تک ہر صورت تقریب ختم کرنے کے پابند ہیں۔

FOLLOW US