Wednesday October 23, 2024

پاکستانی ٹیم کون سی کٹ پہن کر آسٹریلیا کے خلاف سیریز کھیلے گی جان کر آپ بھی چونک جائیں گے

شارجہ (مانیٹرنگ ڈیسک)آسٹریلیاکے خلاف سیریز میں پاکستانی ٹیم نئی کٹ کے ساتھ میدان میں اترے گی۔ تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا کے خلاف پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز کےلئے پاکستانی ٹیم کی نئی کٹ سامنےآگئی ہے۔ پاکستان کے قائم مقام کپتان شعیب ملک نے نئی کٹ زیب تن کرکے تصویر جاری کی ہے۔ نئی کٹ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ایک

روزہ سیریز کے دوران استعمال کی جائے گی۔واضح رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پانچ ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ کل 22 مارچ کو کھیلا جائیگا۔ شیڈول کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ون ڈے میچ 24 مارچ، تیسرا میچ 27 مارچ، چوتھا میچ 29 مارچ ، پانچواں اور آخری میچ 31 مارچ کو کھیلا جائے گا۔تمام میچز ڈے اینڈ نائٹ ہوں گے اور پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق سہ پہر 4 بجے شروع ہوں گے۔شیڈول کے مطابق سیریز کے پہلے دونوں میچز شارجہ، تیسرا میچ ابوظہبی ، چوتھا اور آخری میچ دبئی میں کھیلا جائیگا۔پاکستان کے خلاف آسٹریلوی اسکواڈ میں کپتان ایرون فنچ، عثمان خواجہ، ہینڈسکوم، شان مارش، مارکس اسٹونس،ایشٹن ٹرنر، گلین میکسویل، پیٹ کمنس، جیسن بینڈروف، جے رچرڈسن، نیتھن لیون، کین رچرڈسن، ڈیوڈ وانر، اسٹیو سمتح، ایڈم زامپا اور نیتھن کولٹر نیل شامل ہیں جبکہ قومی کرکٹ ٹیم کی قیادت شعیب ملک کریں گے جبکہ 16 رکنی قومی اسکواڈ میں امام الحق، عابد علی، شان مسعود، عمر اکمل، حارث سہیل، عماد وسیم، فہیم اشرف، محمد رضوان، محمد عامر، جنید خان، محمد عباس، عثمان خان شنواری، یاسر شاہ، سعد علی اور محمد حسنین شامل ہیں۔قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر کے مطابق آسٹریلیا کی ٹیم بہترین کھلاڑیوں پر مشتمل ہے جو بھارت کو ہرا کر آئی ہے۔

FOLLOW US