Wednesday October 23, 2024

ایک اوور میں چھ چھکے اور صرف 25گیندوں پرسنچری نوجوان کرکٹرنے دنیائے کرکٹ کے شائقین کو حیران کر دیا

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) کرکٹ کی تاریخ میں ایک اور یادگار پرفارمنس نے شائقین کر ہکا بکا کر ڈالا ۔ نوجوان کھلاڑی نے نہ صرف ایک اوور میں چھ چھکے لگا ڈالے بلکہ صرف 25گیندوں پر سنچری کا کارنامہ بھی سرانجام دے ڈالا۔ انگلش کائونٹی کرکٹ کے میچ میںسرے کائونٹی کی جانب سے کھیلنے والے نوجوان بلے باز ول جیک نے ایونٹ میں لنکا

شائر کے خلاف میچ میںیاد گار کارکردگی دکھاتے ہوئے 25 گیندوں پر دھواں دھار سنچری اسکور کی۔آئی سی سی اکیڈمی میں کھیلے گئے ٹی ٹین میچ میں ول جیک نے پہلی ہی گیند سے جارحانہ بلے بازی کی اور انہوں نے 8 چوکوں اور 11 چھکوں کی مدد سے اپنی سنچری مکمل کی جس میں ایک اوور میں 6 چھکے بھی شامل ہیں۔ول جیک کا کہنا ہے کہ کوشش تھی کہ پہلی ہی گیند سے جارحانہ کھیلوں لیکن ایسا نہیں سوچا تھا کہ 25 گیندوں پر سنچری بنا لوں گا۔سرے کاؤنٹی کے کھلاڑی کا مزید کہنا تھا کہ سابق انگلش بلے باز کیون پیٹرسن ان کے پسندیدہ کھلاڑی ہیں اور میں آئندہ بھی اپنی ٹیم کے لیے اچھا پرفارم کرنے کی کوشش کروں گا۔

FOLLOW US