Thursday November 6, 2025

شعیب ملک یہ حرکتیں کرتے رہے ملتان سلطانز نے تو ہارنا ہی تھا ٹیم کے جنوبی افریقی کوچ پھٹ پڑے سینئر صحافی کا انکشاف

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان سپر لیگ فور میں ملتان سلطانز کی کارکردگی حیران کن حد تک بری رہی ۔ٹیم کی قیادت شعیب ملک نے کی جبکہ ٹیم کو شاہدآفریدی جیسے سینئر اور تجربہ کار کھلاڑی کی بھی خدمات حاصل رہیں۔تاہم اب ایونٹ میں ناکامی کے حوالے سے کچھ ایسی وجوہات سامنے آنا شروع ہو گئی ہیںجو پاکستانی کرکٹ کے حوالے سے تشویشنا ک

ہیں۔ سینئر سپورٹس جرنلسٹ عبد الماجد نے ٹی وی پروگرام کے دوران انکشاف کیاہےکہ ملتان سلطانز کے کوچ جوہان بوتھا ناخوش ہیں کہ شعیب ملک نے کسی بھی میچ میں ان کے بتائے گئے گیم پلان پر عملدرآمد نہیں کیا اور اپنے ہی پلان کے ساتھ کھیلتے رہے۔انہوں نے کہا کہ شعیب ملک ”پاور کوریڈور“ سے تعلق رکھنے والے ہیں اور ان کا شمار بااثر کرکٹرز میں ہوتا ہے، ملتان سلطانز والوں سے پوچھ لیں کہ این بوتھا نے کپتان کے بارے میں کیا کہا ہے۔عبدالماجد بھٹی کا مزید کہنا تھا کہ جوہان بوتھا نے ملتان سلطانز کی انتظامیہ کو بتایا کہ شعیب ملک نے میرے کسی بھی پلان پر عملدرآمد نہیں کیا اور ہمیشہ اپنا پلان لے کر چلتے رہے، اگرچہ وہ سینئر کھلاڑی ہیں اور پاکستان کرکٹ کیلئے ان کی سروسز بھی بہت ہیں لیکن اب انہیں ٹیم میں وہ کردار ادا کرنا ہو گا جو بھارتی ٹیم کیلئے مہندرا سنگھ دھونی ادا کر رہے ہیں، یہ نہیں ہو سکتا کہ آپ 20 سے 25 رنز بنائیں اور اگلے میچ کیلئے جگہ پکی کر کے چلے جائیں، انہیں میچ ختم کرنا چاہئے۔اگر وہ آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز میں اچھی باریاں کھیلتے ہیں تو یہ ان کے اور پاکستان کے لیے خوش آئند ہوگا ۔