Monday January 20, 2025

سام سنگ کی S10 سیریز کی سکرین ٹوٹ جائے تو کتنے روپے میں نئی ملے گی؟ قیمت جان کر آپ کی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ جائیں گی

لاہور (ویب ڈیسک) سام سنگ نے گلیکسی S10 سیریز متعارف کروا دی ہے جن میں سے S10e کے علاوہ تمام سمارٹ فونز کی قیمت ایک لاکھ روپے سے زائد ہے لیکن ان کی سکرین ٹوٹ جانے کی صورت میں نئی سکرین کتنے کی ملے گی؟ جان کر آپ فون خریدنے سے پہلے کئی بار سوچیں گے۔سام سنگ نے تائیوان اور آسٹریلیا کیلئے سکرین تبدیلی کی مد

میں قیمتوں کا اعلان کیا ہے جس سے یہ اندازہ لگانا مشکل نہیں کہ پاکستان میں اس پر کتنا خرچ آئے گا۔ سام سنگ کے مطابق S10+ کی سکرین تبدیل کرنے کیلئے 320 آسٹریلین ڈالرز یعنی (پاکستانی 31 ہزار 771 روپے تقریباً) خرچ کرنا پڑیں گے لہٰذا اس بات پر یقین رکھیں کہ پاکستان میں اس کی قیمت 40 ہزار روپے سے بھی زائد ہو سکتی ہے۔گلیکسی S10 کی سکرین تبدیلی کی مد میں 300 آسٹریلین ڈالرز یعنی (29 ہزار 786 پاکستانی روپے تقریباً ) ادا کرنا ہوں گے جبکہ پاکستان میں اس کی قیمت کم از کم 35 ہزار روپے تک ہو سکتی ہے۔ گلیکسی S10e کی سکرین ریپئرنگ کی قیمت 280 آسٹریلین ڈالرز یعنی ( 27 ہزار 799 پاکستانی روپے تقریباً) مقرر کی گئی ہے جبکہ پاکستان میں اس کی قیمت 30 ہزار روپے سے زائد ہو سکتی ہے۔

FOLLOW US