Thursday November 6, 2025

ڈوائن براوو نے کس پاکستانی کھلاڑی کو عظیم کرکٹر قرار دے دیا

کراچی (آئی این پی)کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اہم رکن اور سابق ویسٹ انڈین سٹار آل رانڈر ڈی جے براوو نے خصوصی ویڈیو پیغام جاری کیا ہے۔ ویڈیو پیغام میں انہوں نے کوئٹہ کی ٹیم میں خود کو شامل کئے جانے پر سرویوین رچرڈز کا شکریہ ادا کیا۔انہوں نے سرفراز احمد کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے انہیں عظیم کپتان قرار دیا اور اس بات کی امید

ظاہر کی کہ وہ مستقبل میں پاکستان کرکٹ کیلئے بہت اچھے ثابت ہوں گے۔براوو نے گلیڈی ایٹرز کے مالک ندیم عمر کو سیلوٹ کیا اور رابطے میں رہنے کو کہا۔ویڈیو کے اختتام میں انہوں نے نوجوان فاسٹ بالر محمد حسنین کو بھی لیجنڈ کا خطاب دیا۔یاد رہے کہ اتوار کے روز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پی ایس ایل فائنل میں پشاور زلمی کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔نیشنل کرکٹ سٹیڈیم ،کراچی میں کھیلے گئے پی ایس ایل فائنل میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پشاور زلمی نے 139 رنز کا ہدف دیا جسے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم نے 18 ویں اوور میں حاصل کرلیا تھا،احمد شہزاد نے ناقابل شکست نصف سنچری سکور کی۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے محمد حسنین نے 3، ڈیوین براوو نے 2، محمد نواز اور فواد احمد نے ایک ایک وکٹ حاصل کی تھی۔