نیوزی لینڈ کے بعدبڑے مسلمان ملک میں انتہائی افسوسناک واقعہ نوجوان نے نہتے شہریوں پراندھادھند گولیاں برسادیں ،7افرادجاں بحق
قاہرہ (ویب ڈیسک )مصر کی الجیزہ گورنری کے شہر اوسیم میںایک نوجوان نے شہریوں پر اندھا دھند گولیاں برسائیں جس کے نتیجے میں کم سے کم 7 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔العربیہ ڈاٹنیٹ کے مطابق پولیس نے حملہ آور کو گولی مار کر ہلاک کردیا۔عینی شاہدین نے بتایا کہ محمد رمضان سالم نامی ایک نوجوان نے شہریوں پر اندھا دھند گولیاں برسائیں جس کے نتیجے میں ایک بچے، پولیس کے ایک عہدیدار سمیت سات افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔
پولیس نے موقع پر پہنچ کر حملہ آور کو گولی مار کر قتل کردیا۔زخمی ہونے والے شہریوں کو الجیزہ اور اوسیم کے اسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے۔مقامی شہریوں کا کہنا ہے کہ فائرنگ کرنے والا شخص ذہنی مریض لگتا ہے۔ بعض ذرائع کا کہنا ہے کہ فائرنگ کرنے والے نوجوان کے خاندان اور ایک دوسرے خاندان کے درمیان تنازع ہوا جس کے بعد اس نے فائرنگ کردی۔ جاںبحق ہونے والوں میں پولیس سیکرٹری بھی شامل ہے۔ حکام نے اس واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔مقتولین کی شناخت احمد عبدالعلیم فرحات، خالد صالح خفاجہ، حمدی زرزور، محمد فوزی تلیمہ اور محمود محمد سالم کے ناموں سے کی گئی ہے۔