ممبئی (ویب ڈیسک) بالی ووڈکی نٹ کھٹ اداکارہ عالیہ بھٹ نے اپنے ڈرائیور اورملازم کو 50،50 لاکھ روپے کا تحفہ دے کر اُن کا دل جیت لیا، بھارتی اخبار ’انڈیا ٹوڈے‘ کے مطابق اداکارہ عالیہ بھٹ نے اپنی 26 ویں سالگرہ سے قبل اپنے ڈرائیور سنیل اور ملازم انمول کو 50، 50 لاکھکا چیک بطور تحفہ دیاتاکہ وہ اپنےلیے ایک نیا گھر خرید سکیں، اداکارہ عالیہ
بھٹ نے جب سے اپنی فلمی کرئیر کا آغاز کیا تب سے ہی سنیل اور انمول ہمیشہ اُن کے ساتھ ساتھ رہے اور ہر قدم پر اُن کا بھرپور ساتھ نبھایا۔ عالیہ نے اُن کے بھروسے اور محبت سے متاثر ہوکر دونوں کو 50، 50 لاکھ روپے کا چیک دینے کا فیصلہ کیا تاکہ وہ اپنا ذاتی گھر بنا سکیں، عالیہ بھٹ کی جانب سے رقم ملنے کے بعد سنیل اور انمول دونوں نے اپنے لیے ممبئی میں گھر بُک کروالیے ہیں۔، واضح رہے کہ چند روز قبل عالیہ بھٹ نے اپنی 26ویں سالگرہ گھر پر اپنے والد مہیش بھٹ،بہن پوجا اور قریبی دوستوں کے ساتھ منائی تھی جن میں رنبیر کپوربھی شامل تھے، دوسری جانب بالی وڈ اداکارہ ان دنوں اپنی نئی آنے والی فلم ’کلنک‘ کی پروموشن میں مصروف ہیںجس میں عالیہ سمیت ورون دھون، سوناکشی سنہا ، سنجے دت اور ادتیہ رائےکپور مرکزی کردارادا کریں گے، کرن جوہر کی ہدایت کاری میں بننے والیفلم ’کلنک‘ 19 اپریل کو سینما گھروں کی زینت بنے گی، یاد رہے کہ اس سے قبل بھی یہ خبر تھی کہ عالیہ بھٹ نے رنبیر کپور کے تعریفوں کے پل باندھتے ہوئے انہیں سب سے بہترین اور نیچرل اداکار بھی قرار دیا، عالیہ بھٹ کا کہنا تھا کہ انہوں نے آج تک بولی وڈ میں رنبیر کپور سے بہتر نیچرل اداکار کوئی نہیں دیکھا، ساتھ ہی اداکارہ نے رنبیر کپور کی شخصیت کی بھی تعریف کی ، اور اب یہ خبر سامنے آئی ۔