Wednesday January 22, 2025

’’ جیسے تمھارے باپ دادا آئے اور تابوت میں گئے، ویسے ہی تم بھی جاؤ گے‘‘ ترک صدر کے بیان نے دنیا بھر میں دھوم مچا دی

ترک صدر رجب طیب اردوان کہتے ہیں کہ کسی نے ترکی آکر مسلمانوں پر حملہ کرنے کی کوشش کی تو زندہ واپس نہیں جائے گ، ایک صدی پہلے بھی ترکی پر حملہ آور اتحادی ناکام ہوئے تھے۔ترکی میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ترک صدر نے کہا کہ جیسے تمھارے باپ دادا آئے اور تابوت میں گئے، ویسے ہی تم بھی جاؤ گے۔ آج بھی کوئی جارحیت ہوئی تو

تاریخ اپنے آپ کو دہرائے گی۔ترک صدر نے دو ٹوک پیغام دیا کہ مسلمانوں کو ترکی سے کوئی نہیں نکال سکتا، ترکی پر میلی نگاہ ڈالنے والے کا انجام بہت برا ہوگا۔ترک صدر کا کہنا تھا کہ کرائسٹ چرچ حملہ انفرادی فعل نہیں بلکہ سوچا سمجھا منصوبہ تھا اور یہ اسلام سے نفرت کی اس سوچ کا نتیجہ ہے جو مغربی ممالک میں کینسر کی طرح پھیل رہی ہے۔ترک صدر رجب طیب اردوان کا کہنا تھا دہشتگرد برینٹن ٹرینٹ کے اسلحے پر موجود تمام عبارتیں ترکی کے خلاف سازشوں کا پتہ دیتی ہیں، اگر اس میں ہمت ہے تو جو کہا ہے وہ کر کے دکھائے، ہم نے بھی چوڑیاں نہیں پہن رکھیں ایسا سبق سکھائیں گے جو عمر بھر یاد رکھا جائے گا۔

FOLLOW US