زیارت (ویب ڈیسک) زیارت میں لیویز چیک پوسٹ پر فائرنگ ہوئی ہےجس کے نتیجے میں 6 اہلکار شہید ہو گئے ہیں۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ آج صبح زیارت میں ایک افسوناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں لیویز چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کی جانب سے فائرنگ کی گئی ہے۔فائرنگ کے نتیجے میں 6اہلکار شہید ہو گئے ہیں۔ڈی سی زیارت کے مطابق واقعہ سنجاوی لی لال کٹائی چیک پوسٹ پر پیش آیا۔اس حوالے سے مزید تفصیلات تاحال سامنے نہیں آئی ہیں۔
