پی ایس ایل سے شہر ت حا صل کر نے والے محمد حسنین کیلئے بری خبر آگئی
گزشتہ دنوں پاکستان کرکٹ کے سب سے بڑے ٹورنامنٹ پی ایس ایل کے چوتھے سیزن کا اختتام کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جیت پر ہوا، اس پورے سیزن میں کئی نوجوان فاسٹ بولرز سامنے آئے تاہم محمد حسنین کو ان کی شاندار کارکردگی نے آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز کیلئے قومی اسکواڈ میں جگہ دلادی۔تاہم قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا
ہے کہ انہیں فوری طور پر پلیئنگ الیون میں موقع نہیں دیا جائے گا۔اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان کا مزید کہنا تھا کہ محمد حسنین کو شاہین شاہ آفریدی کی طرح مستقبل کیلئے تیار کیا جائے گا، وہ قومی کرکٹرز کے ساتھ رہ کر سیکھیں گے اور تجربہ حاصل کریں گے۔تاہم سرفراز احمد نے یہ بات بھی واضح کی کہ موقع ملنے پر حسنین کو کچھ میچز میں موقع دیا بھی جاسکتا ہے۔واضح رہے نوجوان فاسٹ بولر محمد حسنین نے فائنل سمیت پورے پی ایس ایل میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا، انہوں نے فیصلہ کن معرکے میں 30 رنز کے عوض پشاور کے 3 اہم بلے بازوں کو پویلین روانہ کیا اور اپنی ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔









