’ شین واٹسن ‘‘ نے وطن پہنچتے ہی ایسا اعلان کر دیا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ بھی حیران رہ گیا
کراچی(نیوز ڈیسک) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا میلہ کراچی میں سجا تو پاکستانیوں کی خوشی دیدنی تھی مگر جب کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے آل راؤنڈر شین واٹسن نے بھی پاکستان آنے کا اعلان کر دیا تو پاکستانیوں کی جیسے ’عید‘ ہو گئی اور ہر کوئی ان کا شکریہ ادا کرنے لگا۔شین واٹسن نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو فائنل میں پہنچانے میں کلیدی کردار ادا کیا مگر وہ فائنل میچ میں خاطرخواہ کارکردگی کا مظاہرہ نہ کر سکے
لیکن جب وہ آؤٹ ہوئے تو پشاور زلمی کے اوپنر امام الحق نے ان کے ساتھ بدتمیزی کی جس پر پاکستانی غصے سے آگ بگولہ ہو گئے مگر اس کے باوجود جاتے جاتے وہ ایسی بات کہہ گئے ہیں کہ پاکستانیوں کے دل میں ان کا احترام مزید بڑھ جائے گا۔شین واٹسن نے اپنے وطن پہنچ کر سماجی رابطوں کی ویب سائٹس ٹوئٹر اور انسٹاگرام پر جاری اپنے پیغام میں کہا ” کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم میں شامل سب کو مبارکباد دی ۔ پی ایس ایل کے پانچ ہفتے بہت شاندار رہے اور کراچی کا دورہ بہترین تھا۔ ٹورنامنٹ ختم کرنے کا کیا ہی بہترین طریقہ تھا“۔









