Wednesday November 27, 2024

نیازی صاحب ! آپ باپ اور بیٹی کا رشتہ کیا جانیں

نیازی صاحب ! آپ باپ اور بیٹی کا رشتہ کیا جانیں

اسلام آ با د (آ ئی این پی)پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگ زیب نے کہا ہے کہ ایک بیمار والد سے اس کی بیٹی کو ملنے سے روکنا بلیک میلنگ اور مجرمانہ ذہنیت کی انتہا ہے،عمران خان کا مریم نواز کو نواز شریف سے نہ ملنے دینے کا حکم ان کی ذہنی و اخلاقی پستی کا عکاس ہے،عمران نیازی صاحب باپ اور بیٹی کے رشتے کی اہمیت کیا جانیں ؟ مریم اورنگ زیب نے پیر کو ایک بیان میں کہا کہ ایک

بیمار والد سے اس کی بیٹی کو ملنے سے روکنا بلیک میلنگ اور مجرمانہ ذہنیت کی انتہا ہے،انسانی اقدار، قانونی تقاضوں کے منافی یہ انتہائی افسوسناک اور قابل مذمت رویہ ہے،عمران خان اپنے عمل سے ثابت کر رہے ہیں کہ وہ فسطائی ذہنیت کے مالک ہیں،اس شخص کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنارہے ہیں جس کے بنائے منصوبوں کے فیتے،وہ بے شرمی سے کاٹتے ہیں

FOLLOW US