Wednesday November 27, 2024

مولانامسعود اظہر کو عالمی دہشتگرد قرار دینے کی خواہش چین نے برسوں بعد بھارت کو خوشخبری سنا دی

مولانامسعود اظہر کو عالمی دہشتگرد قرار دینے کی خواہش چین نے برسوں بعد بھارت کو خوشخبری سنا دی

بیجنگ(ویب ڈیسک) چین نے بھارت کو کالعدم تنظیم جیش محمد کے سربراہ مولانا مسعود اظہر کا مسئلہ حل کروانے کی یقین دہانی کروا دی ہے۔ بھارت میں تعینات چینی سفیر لوو زاہوئی کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ میں جیش محمد کے سربراہ مسعود اظہر کا معاملہ حل کر لیا جائے گا۔ گذشتہ ہفتے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں چین نے مسعود اظہر کو

عالمی دہشتگرد قرار دینے کی بھارتی قراردار کو آخری لمحے میں ویٹو کر دیا تھا ۔اور ایسا گذشتہ دہائی میں چوتھی مرتبہ ہوا ہے۔ لیکن چین نے اپنے حالیہ مؤقف میں کہا کہ مسعود اظہر سے متعلق قرارداد کو تکنیکی بنیادوں پر روکا گیا ہے تاکہ اس معاملے پر مزید غور کرکے ہی کوئی قدم اُٹھایا جاسکے۔ بھارت میں تعینات چینی سفیر کی رہائش گاہ پر ہولی کی تقریب منعقد کی گئی جس میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسعود اظہر سے متعلق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پیش کی گئی قرارداد کو تکنیکی بنیادوں پر روکا گیا، جس کا مقصد مسلسل مشاورت کے لیے مزید وقت کی فراہمی تھا۔لیکن یقین کریں کہ اس معاملے کو حل کر لیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ مسعود اظہر سے متعلق معاملے کو ہم مکمل طور پر سمجھتے ہیں۔ مسعود اظہر سے متعلق بھارت کے تحفظات سے بھی ہم مکمل طور پر آگاہ ہیں۔ اس موقع پر چینی سفیر مسعود اظہر کے معاملے کے حل پر کافی پُر اُمید نظر آئے۔ یاد رہے کہ بھارت نے مسعود اظہر کو دہشت گرد قرار دینے کے لیے سلامتی کونسل میں قرار دار پیش کی تھی۔لیکن چین نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں مولانا مسعود اظہر کے خلاف بھارت کی

جانب سے پیش کی گئی قرارداد کو ایک مرتبہ پھر ویٹو کر دیا تھا جس سے بھارت کو سفارتی محاذ پر ایک اور شکست کا سامنا کرنا پڑا۔اس معاملے پر چین نے مسعود اظہر کے معاملے پر اپنے فیصلے کا دفاع کرتے ہوئے بھارت سے کہا کہ وہ مسعود اظہر کے معاملے کو اتنا پیچیدہ نہ کرے اور مذاکرات اور مشاورت سے مسائل کا حل نکالے۔ جس کے بعد اب بھارت میں تعینات چینی سفیر نے بھی مسعود اظہر سے متعلق معاملہ حل ہونے کی یقین دہانی کروا دی ہے۔

FOLLOW US