بڑے اسلامی میں سیلاب،50افرادجاں بحق
جکارتہ (ویب ڈیسک )انڈونیشیا کے صوبے پاپوا میں شدید بارشوں اور سیلاب کے نتیجے میں50افراد ہلاک جبکہ 59 ز خمی ہو گئے۔انڈونیشیئن حکام کے مطابق پاپوا کے علاقے سینتانی میں ہفتے سے بارشیں جاری ہیں، سیلابی صورتحال کے باعث درجنوں مکانات تباہ ہوگئے۔درخت جڑ سے اکھڑ گئے ،سڑکوں پر کیچڑ اور ملبے کے ڈھیر لگ گئے۔سیلاب سے متاثرہ 120 سے زائد افراد سرکاری دفتر میں عارضی پناہ لئے ہوئے ہیں جبکہ حکام نے ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔