20مارچ سےآپ یہ روڈ پیدال کراس نہیں کرسکتے ،پشاورمیں بڑی پابندی عائدکردی گئی
پشاور (آن لائن)پشاور ریپڈ بس منصوبے میں 20مارچ سے جی ٹی روڈ کو پیدل کراس کرنے پر پا بندی عائد کر دی گئی ہے ۔ 23مارچ سے شروع ہونے والے بی آر ٹی بسوں کے لئے پانچ سٹیشنز کی تعمیر کا کام مکمل ہو گیا ہے جدیدترین سہو لتوں سے آراستہ سٹیشنوں پر سیکورٹی کیمرے ، سگنلز کاکام بھی مکمل ہو گیا ہے بیس مارچ سے پانچوں سٹیشنوں کو صوبائی حکومت کے حوالے کردیا جائے گا ۔ 23مارچ کو جزوی افتتاح وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کی جانب سے کیا جائے گا ۔ بی آر ٹی منصوبے کے تمام اسٹیشنوں کے لئے سیکورٹی کے بھی فل پروف انتظامات کئے گئے ہیں اور چوبیس گھنٹے سیکورٹی موجود رہیگی ۔ چین سے مزید 200
بسیں 26جون تک پشاور میں آ جائیگی سگنلز کی تعمیر کا کام بھی مکمل کر لیا گیا ہے ۔ اس حوالے سے پراجیکٹ کے ترجمان کے مطابق کام 24گھنٹے جاری ہے جس کیلئے جدید مشینری استعمال کی جا رہی ہے ترجمان کے مطابق کام کرنے والی کمپنی مقبول اینڈ سنز کیلسنز اور سی آر 21جی نامی کمپنیاں اس وقت تمام امور بین الاقوامی معیار کے مطابق سرانجام دے رہی ہیں ترجمان نے بتایا کہ پراجیکٹ کے دورانیہ میں اضافہ مختلف مقامات پر پراجیکٹ کو توسیع دینے کی وجہ سے کیاگیا ہے جبکہ ٹریفک کی روانہ کو بھی جاری رکھا گیا ہے‘ ترجمان نے اس بات کا بھی اعادہ کیا کہ کسی قسم کے معیار پر سمجھوتہ نہیں کیا جا ئے گا۔پانچو ں سٹیشنوں پر تعمیراتی کام مکمل ہونے کے بعد بیس مارچ تک اسٹیشنوں کو صوبائی حکومت کے حوالے کردیا جائے گا۔ طلباء و طالبات ، معذور افراد ، معمر افراد کے لئے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں