Thursday November 6, 2025

راچی کنگز نے کراچی والوں کے ساتھ بڑی زیادتی کی ۔۔۔۔ نامور فاسٹ باؤلر شعیب اختر نے بڑے کام کی بات کہہ ڈالی ، بڑے رازوں سے پردہ اٹھ گیا

کراچی کنگز نے کراچی والوں کے ساتھ بڑی زیادتی کی ۔۔۔۔ نامور فاسٹ باؤلر شعیب اختر نے بڑے کام کی بات کہہ ڈالی ، بڑے رازوں سے پردہ اٹھ گیا

کراچی(ویب ڈیسک)سابق ٹیسٹ فاسٹ باؤلر شعیب اختر نے نجی ٹی وی چینل کی خصوصی پی ایس ایل ٹرانسمیشن میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جب تک فرنچائز کا مالک کھلاڑیوں کے ساتھ فاصلہ نہیں رکھے گا ان کی ٹیمیں ایسے ہی برباد ہوتی رہیں گی، فرنچائز مالک صرف ان لڑکوں کے ساتھ مکس ہوتا ہےجو مشہور ہیں، شعیب اختر کا کہنا تھا کہ فرنچائز مالک کو

کھلاڑیوں سے تعلق رکھنا ہے تو سب کے ساتھ رکھے،سابق ٹیسٹ کرکٹر سکندر بخت نے کہا کہ سیمی اور پولارڈ اچھی بیٹنگ کر کے اسلام آباد کے ہاتھ سے میچ لے گئے۔سینئر صحافی عالیہ رشیدنے کہا کہ اسلام آباد کی باؤلنگ کا ابتدائی پلان بہت بوگس تھا۔شعیب اختر نے کہا کہ کراچی کنگز نے پچھلے میچ میں برا کھیل کر خود ہی اسلام آباد یونائیٹڈ کو میچ تھمادیا، کراچی کنگز نے کراچی کے عوام کے ساتھ بڑی زیادتی کی ،کراچی میں کراچی کا فائنل کھیلنا بہت ضروری تھا،صرف اے بی ڈی ویلیئرز کے ساتھ نہ گھومے مقامی کھلاڑیوں کو بھی لے کر چلے فرنچائزز کو جیتنا ہے تو کرکٹ کرکٹرز کے ہاتھ میں دینا پڑے گی، یہ جاب دراصل کرکٹرز کی ہے جو ٹیم بنانا جانتے ہیں، یہ نہیں ہوسکتا کہ آپ رات کو پارٹیاں بھی کریں اور صبح اٹھ کر ٹیم سے کارکردگی مانگیں، سعید اجمل اور عبدالرزاق کا ٹیم میں کوئی کام نہیں کسی نئے کھلاڑی کو چانس دینا چاہئے، کراچی کنگز کو پہلی دفعہ احساس ہوا ہے کہ آپ دوستیوں اور پسند و ناپسند میں کھلاڑی نہیں کر سکتے شین واٹسن کے آنے سے کوئٹہ گلیڈیئرز کی ٹیم بہت مضبوط ہوگی ہے، کوئٹہ کے پاس بڑی لمبی بیٹنگ لائن اپ ہے، کوئٹہ

گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی کے درمیان بہت دلچسپ میچ ہونے کی توقع ہے۔سابق ٹیسٹ کرکٹر سکندر بخت نے کہا کہ سیمی اور پولارڈ اچھی بیٹنگ کر کے اسلام آباد کے ہاتھ سے میچ لے گئے۔