ڈین جونز پریس کانفرنس کے دوران نامورپاکستانی کھلاڑی کی بیٹی کی طبیعت کا ذکر کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئے
کراچی (ویب ڈیسک) اسلام آباد یونائیٹڈ کے ہیڈ کوچ ڈین جونز پریس کانفرنس کے دوران آصف علی کی صاحبزادی کی صحت کی خرابی کا ذکر کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئے۔اسلام آباد یونائیٹڈ کے کھلاڑی آصف علی کی صاحبزادی شدید علیل ہیں۔ کراچی کنگز کے خلاف جمعرات کو کھیلے گئے میچ کے بعد شاداب خان نے بھی ایک ٹویٹ میں آصف علی کی بیٹی
کی طبیعت کی خرابی کا ذکر کیا تھا۔ جمعہ کو دفاعی چیمپیئن اسلام آ باد یونائیٹڈ پشاور زلمی سے ہارنے کے بعد ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئی۔میچ کے بعد پریس کانفرنس کے دوران اسلام آباد یونائیٹڈ کے ہیڈ کوچ ڈین جونز نے آصف علی کی صاحبزادی کے بارے میں بتایا کہ وہ شدید علیل ہیں۔ ڈین جونز آصف علی کی بیٹی کا تذکرہ کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئے اور پریس کانفرنس چھوڑ کر چلے گئے۔









