بھارت نے پچاس سال پہلے پاکستان کے ہاتھوں اپنی بے عزتی کا بدلہ لے لیا عمران خان اتنے ہی سخی اور سوجھ بوجھ والے ہیں تو ذرا یہ کام کر کے دکھائیں بھارتی وزیر خارجہ نے ایک بار پھر زہر آلود بیان دے ڈالا
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج نے اپنی متعصبانہ اور انتہا پسندانہ سوچ کا ایک اور ثبوت پیش کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ انھوںنے پچاس سے پہلے پاکستان کی جانب سے کی گئی بھارت کی بے عزتی کا بدلہ لے لیا ہے۔ نجی ٹی و ی چینل جیو نیوز کی رپورٹ کے مطابق بھارتی وزیر خارجہ کا کہنا تھاکہ پاکستان سے مذاکرات ایک ہی صورت میں ممکن ہیں کہ پاکستان اپنی سرزمین کو دہشتگردوں کے خلاف استعمال ہونےسے روکے۔ سشما سوراج نے کہا کہ او آئی
سی میں مہمان خصوصی بن کر بھارت نے پچاس سال قبل پاکستان کے ہاتھوں بے عزتی کا بدلہ لیا ہے، 1969میں پاکستان کے احتجاج کے بعد بھات کو اجلاس میں شرکت کی اجازت نہ دے کر بے عزتی کی گئی اس وقت بھارت اجلاس کے مقام تک پہنچ چکا تھالیکن آج پچاس سال بعد بھارت کو عزت سے نوازا گیاجب کہ پاکستانی نشست خالی تھی۔۔ان کا کہنا تھا کہ کچھ لوگوں کا ماننا ہے کہ پاکستان کے وزیراعظم عمران خان بڑی سیاسی سوجھ بوجھ رکھتے ہیں وہ بھارت کے ساتھ امن چاہتے ہیں،اچھے تعلقات رکھنا چاہتے ہیں، اگر وہ اتنے ہی سخی ہیں تو جیش محمد کے سربراہ مسعود اظہر کو بھارت کے حوالے کر دیں، دیکھتے ہیں کہ عمران خان کتنے سخی ہیں