Wednesday November 27, 2024

پی ایس ایل 4 کا دوسرا پلے آف میچ، کراچی کنگز کو شکست

کراچی : پاکستان سپرلیگ سیزن فور کے 32ویں میچ میں دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو 4وکٹوں سے شکست دیدی۔ کراچی کنگز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کے لیے 162 رنز کا ہدف دیا جس کے تعاقب میں سمیع الیون نے بیٹنگ کا آغاز کردیا،اسلام آباد یونائیٹڈ کو اوپننگ کا آغاز اچھا نہ مل سکا کیونکہ لیوک رونکی 19 کے مجموعی سکور پر پویلین روانہ ہوئے، عامر یامین نے کراچی کنگز کو بڑا بریک تھرو دلایا۔

عمر خان نے اننگز کے 9ویں اوور میں دو اہم کھلاڑیوں ڈیلپورٹ کو38 اور والٹن کو بغیر کوئی رن بنانے کا موقع دیئے بغیر آﺅٹ کر کے پویلین واپس بھیجا۔ایلس ہیلزا ور حسین طلعت نے چوتھی وکٹ کے لیے51رنز جوڑے جس کے بعد ہیلز41رنز بنا کر عامر یامین کا شکار بن گئے ،حسین طلعت32رنز بنا کر عثمان شنواری کا پہلا شکار بنے،اس سے قبل کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ کراچی کنگز کے لیے بابر اعظم اور کولن منرو نے اننگز کا آغاز کیااور اسلام آبا د کے باﺅلرز کی کھل کر پٹائی کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو محض20گیندوں پر52رنز کا آغاز فراہم کیا جس کے بعد منرو6چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے11گیندوں پر32رنز بنا کر پوویلین لوٹے،لیام لیونگ سٹون اور بابر اعظم نے دوسری وکٹ کے لیے50رنز جوڑے جس کے بعد لیونگ سٹون شاداب خان کو چھکا لگانے کی کوشش میں باﺅنڈری لائن پر فہیم اشرف کے ہاتھوں جکڑے گئے،بابر اعظم42رنز سکور کرکے رومان رئیس کا شکار بنے،کولن انگرام23رنز بنا کر محمدموسی کا شکار بنے جنہوں نے اسی اوور میں افتخا ر احمد کو بھی صرف ایک رن پر چلتا کیا،بین ڈنک12رنز بنا کر فہیم اشرف کی گیند پر پوویلین لوٹے، عامر یامین بھی ایک رن بنا کر رن آﺅٹ ہوگئے،محمد عامر بھی کپتان عماد وسیم کی غلط کال کے باعث2رنز بنا کر رن آﺅٹ ہوئے،عمر خان بغیر کوئی رن بنا ئے فہیم اشرف کا دوسرا شکار بنے، کپتان عماد وسیم 13 اور عثمان شنواری ایک رن بنا کر ناٹ آﺅٹ رہے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے نوجوان پیسر محمد موسیٰ نے 3 شکار کیے، فہیم اشرف نے 2، شاداب خان رومان رئیس نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔دونوں ٹیموں نے پلیئنگ الیون میں ایک ایک تبدیلی کی ہے۔ کراچی کنگز میں سہیل خان کی جگہ عامریامین جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ میں فلپ سالٹ کی جگہ ایلکس ہیلز کو شامل کیا گیا۔آج کی فاتح ٹیم اگلے میچ میں پشاور زلمی سے مقابلہ کرے گی اور پھر دوسرے ایلیمنٹر کی فاتح ٹیم فائنل میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مدمقابل ہوگی۔
ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے عماد وسیم کا کہنا تھا کہ اسلام آباد یونائیٹڈ کو بڑا ہدف دے کر فتح حاصل کرنے کی بھرپور کوشش کریں گے۔ یونائیٹڈ کے کپتان محمد سمیع کا کہنا تھا کہ میچ میں غلطی کی کوئی گنجائش نہیں، بھرپور انجوائے کر کے کھیلیں گے۔شائقین کی بڑی تعداد کرکٹ اور اپنی اپنی پسندیدہ ٹیموں کو سپورٹ کرنے سٹیڈیم پہنچی۔

FOLLOW US