Wednesday November 27, 2024

وزیراعظم کی اب تک کی کارکردگی اچھی رہی یا بری، عوام نے فیصلہ سنا دیا

اسلام آباد: پاکستانی عوام نے پاکستان تحریکِ انصاف حکومت کو اعتماد کا ووٹ دے دیا۔ انٹر نیشنل رپبلک انسٹی ٹیوٹ نے پورے پاکستان میں سروے کروایا ہے جس میں عوام نے عمران خان پر اپنے گہرے اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ آئی آر آئی کی ریجنل ڈائریکٹربرئے ایشیاء جونا کاوٴ نے کہا ہے کہ پاکستان میں کمزور معیشت عوام کی پریشانی کی بڑی وجہ ہے لیکن ان حالات کے باوجود عوام نے اپنی حکومت پر گہرے اعتماد کا اظہار کیا ہے۔

انکا کہنا تھا کہ ایسا لگتا ہے کہ پاکستانی عوام وزیر اعظم کو اپنے وعدے پورے کرنے کے لیے وقت دینا چاہتی ہے اور اسی لیے وہ اس معاشی بحران میں بھی وزیر اعظم کے ساتھ کھڑی ہے۔ آئی آر آئی نے پاکستان مین18سال سے زیاد ہ عمر کے لوگوں کو اس سروے میں شامل کیا اور نتائج کے مطابق 57فیصد لوگ جنہوں نے سروے کا جواب دیا ان میں سے 17فیصد کا کہنا ہے کہ عمران خان بہت اچھا کام کر رہے ہیں جبکہ40فیصد نے کہا کہ عمران خان ٹھیک کام کر رہے ہیں۔
57 میں سے40فیصد نے عمران خان کو وعدے پورے کرنے کے لیے وقت دینے کا کہا۔ یہ بات وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے اپنے ٹویٹر پیغام مین بتائی کہ آئی آر آئی کے سروے میں پاکستانیوں نے عمران خان پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ سروے میں 2018کے الیکشن کے حوالے سے بھی سوال کیا گیا کہ کیا الیکشن شفاف تھے؟ اس کے جواب میں 84فیصد لوگوں کا کہنا ہے کہ انہیں الیکشن کے نتائج پر پورا بھروسہ ہے، بہت کم لوگوں نے الیکشن نتائج پر شکوک کا اظہار کیا۔
یہ سروے بتاتا ہے کہ پاکستانی عوام عمران خان کے انتخاب پر مطمئن ہیں اور عمران خان کو اپنے وعدے پورے کرنے کا موقع دینا چاہتے ہیں۔ نٹر نیشنل رپبلک انسٹی ٹیوٹ(آئی آر آئی) ایک غیر منافع بخش اور غیر جانبدار ادارہ ہیجو دنیا بھر مین سروے کر کے مختلف جمہوری ممالک کو بہتری کے لیے تجاویز بھی پیش کرتا ہے۔ آئی آر آئی 2002سے پاکستان میں سروے کرواتا چلا آرہا ہے اور کئی اداروں کے حوالے سے سروے کر کے بہتری کی تجاویز دے چکا ہے۔

FOLLOW US