طالبان امریکہ مذاکرات کامیاب ہوتے ہی افغانستان میں افغان فوج نے امریکی فوج پر حملہ کردیا کتنے اہلکار ہلاک ہو گئے، حیران کن خبر
کابل(آئی این پی) افغانستان میں غلط فہمی کے باعث امریکی اور افغان فورسز کے درمیان جنگ چھڑ گئی، پانچ ملکی فوجی مارے گئے۔تفصیلات کے مطابق افغان صوبے اروزگان میں افغان فوج نے امریکی فوج کے خلاف بندوق اٹھالیا، جھڑپ کے نتیجے میں پانچ افغان فوجی ہلاک ہوگئے۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ گشت کے دوران افغان فورسز نے امریکی فوج کو طالبان سمجھ کر فائرنگ شروع کردی،
جوابی کارروائی میں 10 افغان فوجی زخمی بھی ہوئے۔صوبے اروزگان میں طالبان کا اثرورسوخ ہے جس کے باعث افغان فوجیوں کو اسلحے سے لیز آتا گروہ طالبان کا لگا جبکہ وہ اصل میں امریکی تھے، حکام نے اس واقعے کی تصدیق کردی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق اس علاقے میں طالبان ملیٹری گاڑیوں میں حملہ کرنے آتے ہیں، افغان فورسز کی غلط فہمی کی ایک وجہ یہ بھی ظاہر کی گئی ہے۔دوسری جانب حکام نے موقف اختیار کیا ہے کہ اس جھڑپ میں فضائی کارروائیاں بھی کی گئیں ہیں، تحقیقات کے بعد حقائق سامنے آئیں گے۔