بھارت کا پاکستان پر بھاری ہتھیاروں سےایک اور حملہ شہادتوں کی اطلاعات
چکوٹھی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت جارحیت پسندی اور بین الاقوامی سرحدی قوانین کی خلاف ورزی سےباز نہ آیا اور ایک بار پھر پاکستانی شہری علاقے پر حملہ کر دیا۔ معصوم اور نہتے شہریوں کی شہادتوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی فوج نے جنگی جنون کی حکومتی خواہشات کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کےلئے کنٹرول لائن کے نزدیک واقعے چکوٹھی سیکٹر پر حملہ کر دیا ہے۔
آئی ایس پی آر کی جانب سے فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول کے چکھوٹی سیکٹر پر واقع شہری آبادی کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ چکھوٹی سیکٹر پر واقع شہری آبادی پر بھارتی فوج کی جانب سے کی جانے والی بلا اشتعال فائرنگ کے باعث 2 شہری شہید جبکہ 4 زخمی ہوئے ہیں۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ بھارتی فوج کی جانب سے کی جانے والی بلااشتعال فائرنگ کے بعد پاک فوج کی جانب سے بھی موثر جوابی کاروائی کی گئی ہے۔