Thursday November 6, 2025

پی ایس ایل کی پاکستان واپسی ہوتے ہی پاکستان کو خوشخبری سنا دی گئی، گرین سگنل مل گیا

پی ایس ایل کی پاکستان واپسی ہوتے ہی پاکستان کو خوشخبری سنا دی گئی، گرین سگنل مل گیا

کراچی(نیوز ڈیسک ) پی ایس ایل کی پاکستان واپسی ہوتے ہی پاکستان کو خوشخبری سنا دی گئی، انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے سکیورٹی کنسلٹنٹس نے پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی واپسی کیلئے گرین سگنل دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے سکیورٹی کنسلٹنٹس نیشنل اسٹیڈیم کراچی پہنچے جہاں اٴْنہیں پی ایس ایل میچز کے حوالے سے سیکورٹی انتظامات پر بریف کیا گیا۔

رینجرز سیکٹر کمانڈر بریگیڈیئر شفیق نے پی ایس ایل کے دوران اسٹیڈیم کے اندر اور باہر کیے جانے والے سکیورٹی اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی۔ ذرائع کے مطابق سیکورٹی کنسلٹنٹس کی جانب سے سیکورٹی اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔ جبکہ پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی واپسی کیلئے گرین سگنل دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اب پاکستان بین الاقوامی میچز کے انعقاد کیلئے محفوظ ہے۔ واضح رہے کہ آج سے کراچی میں پاکستان سپر لیگ کے آخری مرحلے کا آغاز ہوگیا ہے۔ اس سلسلے میں پہلا میچ لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان کھیلا جا رہا ہے۔