Friday January 24, 2025

” ہم نے 3بار ایئر سٹرائیکس کیں، 2 سب جانتے ہیں لیکن تیسری ۔۔۔ “ بھارتی وزیر داخلہ نے نیا شوشہ چھوڑ دیا

” ہم نے 3بار ایئر سٹرائیکس کیں، 2 سب جانتے ہیں لیکن تیسری ۔۔۔ “ بھارتی وزیر داخلہ نے نیا شوشہ چھوڑ دیا

بنگلور (ویب ڈیسک) بھارت کے وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کی حکومت کے دوران بھارتی فضائیہ نے تین بار اپنی حدود سے باہر جا کر ایئر سٹرائیکس کیں۔ریاست کرناٹکا میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بھارتی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے کہا ’پچھلے پانچ برسوں میں ہم نے تین بار بھارت کی سرحد کو پار کرکے ایئر سٹرائیک کی ہے، دوکے بارے میں سب جانتے ہیں اور ان کے بارے میں بتاؤں گا لیکن تیسرے کے بارے میں نہیں بتاؤں گا‘۔راج ناتھ سنگھ

نے کہا کہ بھارتی فضائیہ نے پاکستان کے خلاف پہلی ایئر سٹرائیک اوڑی حملے کے بعد کی۔ دوسری ایئر سٹرائیک پلوامہ حملے کے بعد کی گئی، لیکن تیسری کہاں اور کب کی گئی؟ یہ نہیں بتایا جائے گا۔

FOLLOW US