پاکستان سپرلیگ کیلئے یہ خوبرو حسینہ بھی کراچی آ رہی ہے
کراچی (ویب ڈیسک) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن فور کا میلہ کل سے کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں سجے گا جس کیلئے پاکستانیوں میں بھرپور جوش و خروش پایا جا رہا ہے۔پی ایس ایل کی ٹیموں میں شامل تقریباً تمام غیر ملکی کھلاڑی بھی پاکستان آ رہے ہیں کس کے باعث پاکستانیوں کے جوش و جذبے میں مزید اضافہ ہو گیا ہے لیکن یہ جان کر آپ کو اور بھی خوشی ہوگی
کہ سابق مس ورلڈ اور پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی میزبان ”ایرین ہولینڈ“ بھی پاکستان آ رہی ہیں اور کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں ناصرف اپنی اداؤں کے جلوے دکھائیں گی بلکہ دنیا بھر کو ایک مثبت اور امن پسند پاکستان کا چہرہ بھی دکھائیں گی۔ذرائع کے مطابق ایرین ہولینڈ پی ایس ایل کے فائنل میچ تک کراچی میں رہیں گی اور تمام میچوں میں میزبانی کے فرائض انجام دیتے ہوئے دیگر فرائض منصبی انجام دیں گی۔









