’’ جیسا کرو گے ویسا بھرو گے ‘‘ملتان سے تحریک انصاف کو بڑا دھچکا لگ گیا ۔۔۔ بڑے رہنما کی اچانک اسمبلی رُکنیت معطل کردی گئی
لاہور(نیوز ڈیسک) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ایم پی اے سلمان نعیم کی پنجاب اسمبلی کی رکنیت معطل کردی، الیکشن کمیشن نے سلمان نعیم کو حقائق چھپانے پر نااہل قرار دیا تھا، سلمان نعیم نے فیصلہ ہائیکورٹ میں چیلنج کررکھا تھا لیکن عدالت الیکشن کمیشن کا فیصلہ برقرار رکھا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ملتان سے پی ٹی آئی کے ایم پی اے سلمان نعیم کو
دوہرا شناختی کارڈ رکھنے پر نااہل کردیا گیا ہے۔ الیکشن کمیشن نے ایم پی اے سلمان نعیم کی پنجاب اسمبلی کی رکنیت معطل کردی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ سلمان نعیم کے خلاف انتخابات میں اپنی عمرزیادہ ظاہر کرنے پرالیکشن ٹریبونل میں کیس چل رہا تھا۔ الیکشن کمیشن نے سلمان نعیم کو حقائق چھپانے پر نااہل قرار دیا تھا۔ سلمان نعیم نے اپنی نااہلی کیخلاف لاہور ہائیکورٹ کے بنچ میں اپیل کی تھی۔ جس پر ملتان ہائیکورٹ بنچ نے ٹربیونل کا فیصلہ برقرار رکھا اور سلمان کو نااہل قرار دے دیا ہے۔ واضح رہے سلمان نعیم نے الیکشن 2018ء میں انتخابی حلقہ پی پی 217 سے آزاد حیثیت میں الیکشن لڑا تھا، سلمان نعیم نے شاہ محمود قریشی کو شکست دے کرفتح حاصل کی تھی، تاہم الیکشن جیت کر پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کردیا تھا۔لیکن ان کی اہلیت کو دوہرا شناختی کارڈ رکھنے پر الیکشن کمیشن میں چیلنج کیا گیا تھا۔ الیکشن کمیشن نے یکم اکتوبر کو کم عمر ہونے کو جواز بنا کر سلمان نعیم کو نااہل قراردیا تھا، درخواست گزار کی جانب سے شہزاد شوکت ایڈووکیٹ نے مئوقف اختیار کیا کہ کامیابی کے بعد الیکشن کمیشن کے پاس نااہل کرنے کا اختیار نہیں، کسی امیدوار کو نااہل قراردینے کا اختیار صرف الیکشن ٹربیونل کے پاس ہے، اس لیے الیکشن ٹربیونل سلمان نعیم کو نااہل قراردینے کا الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم قراردے۔ لیکن عدالت نے الیکشن ٹریبونل کا فیصلہ برقرار رکھا اور سلمان نعیم کو نااہل کردیا ہے۔